• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائی،77 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف علاقوں سے 77کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے رینجرز کیساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 72 کلو گرام چرس،ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن اور 3.15 کلو گرام آئس ضبط کر کے ملزم محمد یامین کو گرفتارکر لیا،اے این ایف پولیس اسٹیشن کورنگی نے نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر بحرین کے لئے بک کروائے گئے پارسل سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.150 کلو گرام آئس برآمد کر لی ،اے این ایف کلفٹن نے مطلوب ملزمان محمد اعجاز ، محمد جاوید عرف شہباز اور محمد سلمان خان کو لاہور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کر دیا،ملزمان سے منشیات میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں ،ملزمان 19 کلو گرام ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین