• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں عرصہ سے مقیم پاکستانی چوہدری ادریس وفات پاگئے

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ہالینڈ میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی بزنس مین سماجی اور رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت چوہدری ادریس احمد انتقال کرگئے۔ مرحوم ایک وسیع حلقہ احباب رکھتے تھے اور پاکستانی کمیونٹی میں ہردلعزیز شخصیت تھے۔ مرحوم ادریس احمد ایک محب الوطن پاکستانی تھے، پاکستان کے حوالے سے قومی تقریبات کا انعقاد ہمیشہ شایان شان کراتے ،ان کی وفات پاکستانی کمیونٹی کو غمزدہ کر گئی، وفات پر سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ ،کمرشل قونصلر رائو رضوان، قونصلر اعزاز خان، سید عاصم رضا، کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے سیکرٹری جنرل سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر، اجمل احمد، محمد ارشد ملک، محمد سلیم، چوہدری وحید اکرم، چوہدری سید عمر، ملک محمد سلیم، راجہ زیب خان، راجہ عابد علی، چوہدری محمد یوسف، میاں محمد عاصم، چوہدری محمد زمان، راجہ جاوید اقبال، مظہر علی، حاجی صادق بٹ، چوہدری خالد ندیم، راجہ قمر زیب، چوہدری عامر یوسف، جاوید بٹ، پیارا سید اعجاز حسین سیفی اور دیگر پاکستانی کمونٹی شخصیات نے گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی ادریس احمد کو حبیب پاکﷺ کے صدقے میں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین