• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹ بال لیگ: ایلاویز نے کیڈیز کو ہرا دیا


اسپینش فٹ بال لیگ میں ایلاویز نے کیڈیز کو دو گول سے ہرا دیا، ایتھلیٹک کلب نے ویا ریال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دے دی جبکہ ویلنسیا کا مایورکا سے اور ایلچے کا اسپانیول سے میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا ۔

کیڈیز اور ایلاویز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، ایلاویز کو چھٹے منٹ میں پنالٹی کک مل گئی، جس پر جوسیلو نے گول کردیا، میچ کے آخری لمحات میں جوسیلو نے ایک اور گول داغ دیا اور اپنی ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلا دی۔

ایک اور میچ میں جو ویلنسیا اور مایورکا کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ دو، دو گول سے برابر ہوگیا، مایورکا کے دوٕنوں گول کھیل کے پہلے ہاف بنے جبکہ ویلنسیا نے حیرت انگیز طور پر انجری ٹائم میں دو نوں گول بناکر میچ برابر کر دیا۔

دوسری جانب ایلچے اور اسپانیول کے درمیان مقابلہ بھی دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔

اسپینش لیگ کے دلچسپ مقابلے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپربراہ راست نشر کر رہا ہے۔

تازہ ترین