• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان اور زنیرہ کو شادی مبارک ہو: کبریٰ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے ساتھی اداکار عثمان مختار کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ عثمان مختار اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر شوبز ستاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عثمان اور زنیرہ کو شادی کی بہت مبارک ہو۔‘

اداکارہ نے اپنے ساتھی اداکار کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ آپ دونوں کو  خوشی، محبت، امن اور یکجہتی سے نوازے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دُعائیں اور پیار، آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے راستے محبت سے بھرپور ہوں۔‘

کبریٰ خان نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ میں نے درحقیقت آپ کا کم از کم ایک ایونٹ یادگار بنایا ہے۔‘

واضح رہے کہ عثمان مختار نے اس سال کے آغاز میں زنیرہ کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا جبکہ حال ہی میں اس جوڑے نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید