• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربھجن پاجی، ٹی وی تو نہیں توڑا؟ محمد عامر کا ہربھجن سے سوال

فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو ٹرول کردیا۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہیلو، ہربھجن سنگھ، وہ پوچھنا یہ تھا پاجی کہ ٹی وی تو نہیں توڑا؟

انہوں نے ساتھ ہی ہربھجن سنگھ کو حوصلہ دیا کہ کوئی نہیں ہوتا ہے، آخر میں کرکٹ کھیل ہی ہار جیت کا نام ہے۔‘

واضح رہے کہ میچ سے دو روز قبل سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی پاکستان کو میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔

میچ کے بعد اُنہوں نے پاکستان خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے ۔

تازہ ترین