• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 342 نئے کیسز، 60 کا تعلق کراچی سے ہے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس صورتحال پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 14377 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، مجموعی اموات کی تعداد7551برقرار ہے، مزید 133مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 447748 ہوچکی ہے اور اب تک 6331426 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس کے نتیجے میں اب تک 467203 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 11904 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11663 گھروں میں، 26 آئسولیشن سینٹرز میں اور 215 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 214 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، انھوں نے کہا کہ صوبے کے 342 نئے کیسز میں سے 60 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع جنوبی 29، وسطی17، شرقی 12 اور ملیر سے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورنگی اور ضلع غربی سے کوئی نیا کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔

تازہ ترین