• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد تھانے کی حدود بنارس پل پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 41 سالہ اعجاز الحسن زخمی ہوگیا ،کورنگی زمان ٹاؤن انوار العلوم کے قریب واقع مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھریکے وار سے 22سالہ خاتون شاکرہ زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم فوری طو پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ،نارتھ کراچی شاہ محمد قبرستان کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 37سالہ عاق ولد محمد غلام جبکہ ملزمان کے تشدد سے 8سالہ حسنین ولد خاقان اعظم زخمی ہوگئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید