• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سیاہ کے مظاہرہ میں شریک ہوکر بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے، چوہدری شاہنواز

برمنگھم(ابرار مغل) کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری شاہنواز خان نے کہا ہے کہیوم سیاہ کے مظاہرہ میں شریک ہوکر بھارتی مظالم بے نقاب کریںگے، 24 اکتوبر کے عہد ساز دن ہمارے اکابرین نے ڈوگرہ راج سے ریاست کے ایک حصے کو آزاد کروایا تھا لیکن بد قسمتی سے آج بھی ریاست کا بڑا حصہ بھارت کے قبضے میں ہے جہاں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری شاہنواز خان نے کہا کہ کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ میں تحریک آزادی کشمیر کےاکابرین کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے ۔مختلف پلیٹ فارمز پر ہماری جدوجہد جاری ہے اکابرین کے ادھورے مشن کے لیے ہم سب ایک ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پوری ریاست میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، چوہدری شاہنواز خان نے مزید کہاکہ یوم تاسیس کی مناسبت سے اکابرین اور تحریک کشمیر کے اولین قائدین کے کردار اور خدمات کو سراہا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ صدر ریاست کے دورہ برمنگھم کے دوران ان سے اہم ملاقات بھی کی جائے گی جبکہ 28 اکتوبر یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔
تازہ ترین