• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے کنونشن کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کا تاریخ ساز کنونشن 7 نومبر کو نوٹنگھم میں منعقد ہو گا۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلے دعوتی، استقبالیہ اور پبلسٹی کمیٹیوں کا قیام، اس بات کا فیصلہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے ایک ورچوئل اجلاس میں کیا گیا اجلاس جس میں 7 نومبر کو منعقد ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں شرکاء نے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں اور کہا کہ اس کنونشن اور اس کے بعد تقسیم کشمیر نا منظور سیمینار میں مختلف مکتبہ فکر کے کشمیریوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ تقسیم کشمیر کے خلاف کشمیریوں کی مشترکہ اور موئثر آواز کو بلند کیا جا سکے۔ شرکاء اجلاس نے برطانیہ میں موجود محب وطن کشمیریوں سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی اور واضح کیا کہ ہماری دھرتی کو مستقل تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ان کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔ یہی وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں اور دنیا پر واضح کر دیں کہ آزادی کے جس مشن پر لاکھوں شہداء نے قربانیاں دیں ہم ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے وطن کی آزادی ہمارا حق ہے اور اس کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن کے سفارت شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان، کنویننگ باڈی کے صدر یوسف چوھدری، سیکرٹری تنویر ملک، سیکرٹری نشرو اشاعت سردار گلفراز، سیکرٹری فنائنس صنور حسین، سیکرٹری الیکشن کمیشن ملک اعجاز، سابق صدر برطانیہ زون سردار صابر گل، سابق جنرل سیکرٹری برطانیہ زون لیاقت لون، جمیل اشرف، راجہ علی اصغر، نسیم اقبال ، سردار امجد نواز، سردار ساجد نواز، محمد حفیظ، سربراہ الیکشن کمیشن ملک مشتاق، سردار مشتاق، ملک لطیف، محمود حسین، محمود فیاض نے شرکت کی۔
تازہ ترین