• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی ضمانت درخواست پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات رکھنے اور اسے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 26 اکتوبر کو ضمانت نہ مل سکی، ان کی درخواست پر 27 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ پھر سماعت کرے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کی ضمانت درخواست پر ہونے والی سماعت میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔عدالت نے آریان خان سمیت دیگر ملزمان اور انسداد منشیات فورس (نارکوٹس فورس) کے وکلا کے دلائل بھی سنے لیکن دلائل مکمل نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔آریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو کروز شپ میں داخل ہونے سے قبل ہی گرفتار کیا گیا جب کہ انہوں نے تاحال منشیات استعمال کرنے کا اعتراف نہیں کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان کی ضمانت درخواست پر سنگل بینچ نے سماعت کی مگر نارکوٹکس فورس کے وکیل سمیت گرفتار دوسرے ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین