• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کیخلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے، کرپشن نہ صرف تمام برائیوں کی جڑ ہے بلکہ یہ ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے،کرپشن کا ارتکاب کرنیوالا اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی فوائد سمیٹتا اور بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے اس میں رشوت اور مالی بدعنوانی بھی شامل ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشالی کیلئے زہر قاتل ہے، پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ہرقیمت پر کرپشن کو ختم کرنا ہو گا، چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بڑے چیلنجز ہیں۔

تازہ ترین