اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این ایجنسی کا استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
قانون سازی سے انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے 2 دفاتر ضبط کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال انروا پر پابندی عائد کی تھی۔