بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق بی پی ایل میں آج کھیلے جانے والے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
بی سی بی نے کہا کہ میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق خالدہ ضیاء کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
خالدہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔