• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں تمباکو کے غیرقانونی گرین لیف تھریشنگ یونٹ کا سراغ لگا لیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے کارروائی کر کے صوابی میں تمباکو کے غیرقانونی گرین لیف تھریشنگ یونٹ کا سراغ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق غیرظاہر شدہ جی ایل ٹی یونٹ اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا، علاقہ یار حسین امان آباد میں گرین لیف تھریشنگ یونٹ بغیر اجازت کے فعال تھا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق یونٹ سے90970 کلو لیمینا، 20 ہزار کلو اسٹیم اور 149990 کلو رین لیف تمباکو برآمد ہوا، کمپنی کے پاس پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا صرف 100 ہزار کلو کوٹہ موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی گودام سیل کر کے مشینری اور اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا ہے، غیرقانونی تمباکو کے ذخیرہ اور پیداوار پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید