• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 16 نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز بدھ طلب کر لیا ہے۔اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت بارہ بجے دن وزیراعظم ہائوس میں ہو گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔وزیراعظم اپنےدورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیں گے۔ کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج پر بات چیت کی جائیگی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آ نے کا مکان ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے منگل کے روز دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفے سے پیدا شدہ صورتحال بھی زیرغور آ ئیگی۔ کابینہ اجلاس کے 16 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیاگیا ہے۔کابینہ کو زراعت اور میکنزم کی بہتری اور اس سے متعلق اجارہ داری کے خاتمے اور ایوی ایشن پالیسی اور عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائیگی ۔

اہم خبریں سے مزید