• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دیکر مہندم کرنیکا فیصلہ ادھورا ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین آفاق احمد نے نسلاٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم کرنے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسلا ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارہ بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ ان کے مکمل ہونے میں مہینوں نہیں سال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کی اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارہ بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میں شریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

تازہ ترین