• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور ہیمل فارماسیوٹیکل کے زیراہتمام سیمینار کل ہوگا

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور ہیمل فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان ’’بریسٹ کینسر کیا ہے،وجوہات - بچائو ‘‘کا انعقاد کل بروز جمعرات بوقت صبح 11:00 بجےبمقام پینم ہسپتال فیصل آباد میں کیا جا رہا ہے جس کی صدارت ڈاکٹر محمد بابر عمران(ڈائریکٹر پینم) کریں گے۔ حرف آغاز و حرف تشکر ڈاکٹر عثمان امین بٹ (ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ہیمل فارماسوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ) پیش کریں گے۔ماہرین کے پینل ڈاکٹر رفشاں صادق،ڈاکٹر اعجاز خان، ڈاکٹر سائرہ ظفر،ڈاکٹر اسراء نواز، ڈاکٹر محمدنعیم،ڈاکٹر اویس گل،ڈاکٹر قمر جاوید شامل ہیں۔میزبا نی کے فرائض واصف ناگی (صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سینئر ایڈیٹر ہیلتھ، ایجوکیشن، کرنٹ افیئرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) سر انجام دیں گے۔
تازہ ترین