• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابو راؤ کے کردار سے تنگ آچکا ہوں: پریش راول

بالی ووڈ اداکار پریش راول نے کہا ہے کہ وہ اپنے مقبول ترین کردار بابو راؤ سے تنگ آچکے ہیں۔

پریش راول نے سلور اسکرین پر متعدد بار اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں، تاہم ان کا سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا کردار بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا ہے، انہوں نے ’ہیرا پھیری‘ اور ’ہیرا پھیری 2‘ میں شاندار کردار ادا کیا۔ تاہم، ایک حالیہ انٹرویو میں پریش راول نے کہا ہے کہ وہ اس کردار سے تنگ آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریش راول نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’فلم ’ہیرا پھیری 2‘ کے ساتھ، ہر کوئی حد سے زیادہ اسمارٹ ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن یہ کامیاب نہیں ہوا۔‘

پریش راول نے کہا کہ ’صرف سنیل شیٹی ہی اپنا کام پوری لگن سے کر رہے تھے اور اسی لیے وہ فلم میں نمایاں رہے۔‘

اُنہوں نے اپنے کردار ’بابو راؤ‘ کے حوالے سے کہا کہ ’اس کردار کو مخلتف میمز کے ذریعے بہت خراب کیا جاچکا ہے لہٰذا میں اب بابو راؤ کے کردار سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں تنگ آگیا ہوں۔‘

 واضح رہے کہ بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین