• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

بالی ووڈ اداکار و سیاستدان پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے ہوئے دُنیا سے کوچ کرگئے۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے اور اُن کی موت پر اظہارِ تعزیت کرنے لگے۔

اب پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کی تسلی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

پریش راول نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کی موت کی خبر دی گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار نے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔‘

پریش راول کا ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں، مداح اداکار کی لمبی عُمر کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں پریش راول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

پریش راول نے بتایا تھا کہ وہ ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین