• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ کی سیرت ہی بہترین نمونہ ہے،حافظ اعجاز احمد

لوٹن( نمائندہ جنگ) لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد نے جمعہ کے بڑے اجتماع پر خطبہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارے لیے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت طیبہ ہی سب سے بہترین نمونہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو جو علوم اور بلند ترین اخلاق عطا فرمائے وہ اللہ پاک کا خصوصی فضل تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اس لیے آخرت کی بہتری کیلئے اعلیٰ اخلاق و کردار کے ساتھ زندگی بسر کی جائے انہوں نے کہا کہ نبی کریم کو اللہ پاک نے بلند ترین عظمت عطا فرمائی اگر کسی بھی کام اور فعل کی نسبت جب آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف ہو جائے تو اللہ پاک اس کام اور فعل کو عظمت اور شرف عطا فرما دیتا ہے۔ آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت اور سیرت دونوں بے مثال ہیں، آپ کی عادات، خصائل آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت سے یہ سبق ملتا ہے کہ معاشرے میں اچھا کردار ادا کیا جائے۔دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سب سے زیادہ اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔بعد از نماز جمعہ علامہ حافظ اعجاز احمد نے اعلان کیا کہ 6 نومبر کو لوٹن سنٹرل ماسک میں خواتین کے لئے مخصوص عید میلاد النبی صلعم محفل منعقد ہوگی انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ اپنی خواتین کو اس محفل پاک میں ضرور بھیجیں تاکہ وہ سیرت النبی صلعم سے آگاہی حاصل کرسکیں۔
تازہ ترین