یورپین یونین بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپ میں چاول کے بڑے امپورٹر اور ٹریڈر شیپینز اینڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر جین پال شیپینز سے ملاقات کی ہے۔
مسٹر شیپینز کی کمپنی چاول کی تجارت میں ایک عالمی کمپنی شمار کی جاتی ہے۔ اس ملاقات میں سفیر پاکستان نے مسٹر شیپینز سے باسمتی چاول کی برآمدات کو مزید بہتر بنانے اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں دریافت کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے شیپینز اینڈ کمپنی اور پاکستانی برآمد کنندگان کے درمیان قریبی روابط کو مزید بہتر اور آسان بنانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید فراز زیدی، اکنامک منسٹر عمر حمید، ٹریڈ اور انوسٹمنٹ اتاشی بلال خان، سامر شیخ، نوید انجم اورا سد عباس اعوان بھی موجود تھے۔