• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آئندہ ہفتے کئی دوست ممالک کے دوروں پر جائینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے کئی دوست ممالک کے سربراہان سے ملاقات کیلئے بیرون ملک کے دوروں پر جائیں گے ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، امارات اور ایران شامل ، دوروں کی تیاریاں شروع ، ممکنہ آغاز رواں ہفتے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے اس حوالے سے وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور ابتدائی طور پر ان دوست ممالک کا انتخاب بھی کرلیا گیا جہاں وزیراعظم ممکنہ طور پر جائیں گے۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ان ممالک کے سربراہان سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے ان کا بلمشافہ شکریہ ادا کرینگے جنہوں نے پہلگام واقعہ کے دوران کشیدگی اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کئے جانے کے موقعہ پر پاکستان کے اصولی موقف کی نہ صرف اعلانیہ حمایت کی تھی بلکہ جنگ بندی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید