• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کی طرح امریکا بھی اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ پاکستان میں بہت سے بچوں کے لیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے، بس بہت ہوچکا، یہ الم ناک تشدد اور بے معنی تکلیف ختم ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید