• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے لوگ بہترین اور رہنما عظیم ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست مودی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا سے ملاقات کی، دوران ملاقات صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہے ہیں، ان کے درمیان جنگ بندی کرائی ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ان دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو، دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑے سے بڑا، گہرے سے گہرا اور بدترین ہوتا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سے ملاقات کے دوران ان پر سفید فام اقلیت کی نسل کشی کا الزام لگایا۔

ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقات کے دوران ان پر الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے دستاویزات جس میں کچھ تصاویر شامل تھیں جنوبی افریقی صدر اور صحافیوں کو سفید فام اقلیت کی نسل کشی کے ثبوت کے طور پر دکھائیں اور کہا کہ سفید فام کسان جنوبی افریقا سے بھاگ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید