• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167 کیس


ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار کے کیسز میں کمی نہ آسکی۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 131 کا تعلق پشاور سے تھا۔

اسلام آباد میں چھیاسی افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پنجاب میں مزید پانچ سو پچیس افراد ڈینگی سے متاثر ہوگئے۔ پنجاب میں ڈینگی سے اب تک اڑسٹھ اموات ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات نایاب ہوگئیں جس کے باعث منافع خور موقع سے فائدہ اٹھانے لگے۔

تازہ ترین