• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں میونسپلٹی نے شادی ہالز اورتقریبات کے لیے نئے کورونا ایس او پیزجاری کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شادی ہالز کے مکمل استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

میونسپلٹی کی ہدایت کے مطابق تمام شرکاء ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں، توکلنا بارکوڈ استعمال کریں جبکہ شادی ہالز میں تمام وقت ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق میونسپلٹی نے ہدایت دی کہ خواتین کارکن وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں اور الماریوں کو سینیٹائز کریں۔

تازہ ترین