• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی انتہائی شر انگیز حرکتیں کر رہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثی گروپ کو اس کی حالیہ کارروائیوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی انتہائی شر انگیز حرکتیں کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس کے خلاف کسی مخصوص اقدام کا اعلان نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس سے ریاست اوہائیو روانگی کے موقع پر صحافیوں نے جب ٹرمپ سے پوچھا کہ وہ حوثی گروپ کے خلاف کیا کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ حوثی انتہائی شر انگیز حرکتیں کر رہے ہیں، جو بالکل ٹھیک نہیں ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو حوثیوں کے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔

ان حملوں میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو مسلسل 2 روز نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ایئر پورٹ پر پروازوں کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔

حوثیوں کے ان حملوں میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جولائی سے جاری فوجی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید