• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں 18 سالہ فٹبالر فائرنگ سے قتل


شمالی وزیرستان میں 18 سالہ نوجوان فٹبالر شمشیر داوڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی میں قتل ہونے والے نوجوان فٹ بالر کے ورثاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ان کا بیٹا شمشیر داوڑ شادی کی تقریب میں گیا تھا، وہ تقریب ختم ہونے کے بعد اپنے چند دوستوں کے ساتھ نکلا اور صبح اس کی لاش ملی۔

ورثاء کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک یہ نہیں پتا چلا کہ ان کے بیٹے کو کس نے اور کیوں مارا ہے؟

فٹبالر شمشیر داوڑ کو ایک گولی سر میں اور دوسری پیچھے سے ماری گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے قتل کا مقدمہ اب تک درج نہیں کروایا گیا۔

تازہ ترین