• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساکران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی نے حب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ساکران میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک تین فرار ہو گئے، آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، دو نائن ایم ایم، چار میگزین 34رائونڈ، د ستی بم، ایک موٹرسائیکل اور دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعد م تنظیم کے دہشت گرد حب میں دہشت گردی کیلئے ساکران سے حب جانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ٹیم نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سب تحصیل سرونہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ٹیم نے دو نائن ایم ایم، چار میگزین 34رائونڈ، دستی بم، ایک موٹرسائیکل اور دستاویزات قبضے میں لیکرلاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد حب میں بم دھماکوں سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین