• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ہائوس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے ’’گپ شپ‘‘

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کارروائی کے حوالے سے منگل کو بھی پارلیمنٹ ہائوس میں ’’گپ شپ‘‘ ہوتی رہی۔ اپوزیشن کے وزیراعظم کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھانے پر بھی متضاد باتیں سامنے آئیں۔ تاہم قابل ذکر بات یہ تھی کہ جمعیت علمائے اسلام سے وابستگی رکھنے والے سینیٹرز اور مولانا فضل الرحمان کے معتمد خاص مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم موجودگی کا تذکرہ انہی کی جانب سے اٹھایا گیا تھا۔

تازہ ترین