• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں، ترجمان پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے اور دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ کا ردِعمل سامنے آگیا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومتی انتخابی اصلاحات، ووٹنگ مشین پہلے ہی مسترد کر چکی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس سسٹم کا دوسرا نام ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ہے اور دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈسکہ رپورٹ میں حکومتی دھاندلی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے خود ہی الیکشن کمیشن کو طنزیہ تنقید کا بھی نشانہ بنایا، عمران خان انتخابی اصلاحات بل کو جہاد بل قرار دے کر ووٹ دینے کا آرڈر دے رہا ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی ٹائیگر فورس مجاہدین میدان چھوڑ کر پیٹھ دکھا گئے، پی ڈی ایم عمران خان اور ان کی کابینہ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین