• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمہ کو بے لباس کرنے پر لیڈی پولیس انسپکٹر کو جبری ریٹائر کردیا گیا


کوئٹہ میں ایک لیڈی پولیس انسپکٹر کو فرائض میں غفلت برتنے اور مس کنڈکٹ پر ملازمت سے جبری ریٹائر کردیا گیا۔

لیڈی انسپکٹر کی جبری ریٹائرمنٹ سے متعلق جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ خاتون انسپکٹر نے ریمانڈ کے عرصے میں دوران تفتیش ملزمہ کو بے لباس کرکے ڈانس پر بھی مجبور کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے ایک حکم نامے کے مطابق لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو انکوائری افسر اے ایس پی پری گل کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی، جس کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے ایک بچے کے قتل کیس کی تفتیش کےدوران اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

ڈی آئی جی پولیس کے مطابق قتل کیس میں نامزد ملزمہ کے خاتون ہونے کی وجہ سے کیس کی تفتیش لیڈی انسپکٹر کےحوالے کی گئی تھی، جس کی تفتیش  کے دوران ریمانڈ کے عرصے میں لیڈی انسپکٹر نے غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کیا۔

ڈی آئی جی پولیس کے مطابق جبری ریٹائر کی گئی لیڈی انسپکٹر کو ذاتی طور پر پیش ہوکر صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا، تاہم وہ اپنے دفاع میں کوئی چیز فراہم نہیں کرسکیں۔

قتل کیس میں نامزد ملزمہ پر جناح ٹاؤن کے علاقے میں ایک بچے کے قتل کا الزام ہے، ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو جیل بھجوادیا گیا تھا۔

تازہ ترین