• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے الیکشن کمیشن تقرری کمیٹی پر اعتراض اٹھادیا


اپوزیشن نے الیکشن کمیشن تقرری کمیٹی پر اعتراض اٹھادیا اور اتحادی جماعت ق لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نمائندگی کے خاتمے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے کمیٹی میں ایم کیو ایم اور ق لیگ کی نمائندگی ختم کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی اس معاملے پر ق لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان سے بھی رابطہ کرے گی۔

اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی مفاد کی حامل قانون سازی اتفاقِ رائے اور مشاورت سے ہونی چاہیے۔

اپوزیشن نے ساتھ ہی استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن تقرر کمیٹی میں ادارے کو دھمکیاں دینے والے وزراء اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو کیوں شامل کیا گیا؟

متحدہ اپوزیشن نے اس کمیٹی سے ق لیگ اور ایم کیو ایم کی نمائندگی ختم اور اعظم سواتی اور فواد چوہدری جیسے وزراء کی شمولیت پر اسے مسترد کردیا ہے۔

اپوزیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی میں 2 نئے ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر 2 ایسے ارکان کو شامل کیا جو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

تازہ ترین