• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا خان اسپتال پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے 54 ہزار ملازمتیں فراہم کر رہا ہے، سی ایو او AKU

آغاز خان یونیورسٹی کے سی ایو او  ڈاکٹر شاہد شفیع نے کہا ہے کہ AKU سال 2015 سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کرکے 54 ہزار ملازمتیں فراہم کر رہا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ’پاکستان کی خدمت کرنا اور بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرنا صحت کی دیکھ بھال کرنا اور آغا خان یونیورسٹی کے اثرات‘ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مذکورہ تقریب میں آغاز خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈین ڈاکٹر عادل حیدر نے دو افراد کی کہانیاں پیش کیں، جو AKU کے ذریعے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسے دوسرے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عادل حیدر خود بھی امریکا میں ایک کامیاب شخصیت رہے ہیں جبکہ وہ اب امریکا سے اپنی پاکستان واپسی پر کافی مطمٔن ہیں۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر حصوں میں رہتے ہوئے ’امریکا خواب‘ پورا کرنا آغا خان یونیورسٹی میں ممکن ہے۔

اس تقریب سے اعزازی قونصل جنرل آف پاکستان ابرار ہاشمی، ڈین اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری ڈاکٹر روزینہ کرملیانی اور ڈائریکٹر ریسورس ڈیولپمنٹ ڈاکٹر نوروز سورانی نے بھی خطاب کیا۔ 

اپنے 1000 خوابوں کو پورا کرنے کے لیے حصہ لے کر ایک بہتر دنیا کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ای میل یا کال کریں۔

Scholarships@AKU.EDU +92 300 2429947

تازہ ترین