• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 14 رکنی میڈیکل ٹیم افغانستان روانہ

پاکستانی حکومت کی جانب سے 14 رکنی میڈیکل ٹیم افغانستان روانہ ہوگئی۔

میڈیکل ٹیم شمالی وزیرستان سے خوست روانہ ہوئی۔ طبی عملہ خوست، کابل اور دیگر شہروں میں آنکھوں کے آپریشن اور علاج کرے گا۔

پاکستانی میڈیکل ٹیم میں خواتین ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد ملکی نظامِ صحت میں خرابی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین