• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف شادی کے بعد ’KKK‘ ہو جائیں گی؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں گردش میں ہیں اور ممکنہ طور پر اگلے ماہ یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیامیں پہلے بھی بہت سے انکشافات سامنے آچکے ہیں، جس میں کترینہ اور وکی کی شادی کی تاریخ، رسومات، ہنی مون کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔لیکن اس بار ایک اور بڑا انکشاف کیا گیا ہے جس میں شادی کے بعد کترینہ کا نام بدلنے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف، وکی کوشل سے شادی کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کترینہ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘کے سیٹ پر ایک میٹنگ کے دوران انہیں مذاق میں ’KKK‘ یعنی کترینہ کیف کوشل کہہ کر متعارف کروایا گیا۔ تاہم، اس فیصلے کا انحصار کترینہ کیف پر ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرتی ہیں یا نہیں، اگر وہ اپنا نام تبدیل کریں گی تو فلم ’ٹائیگر 3‘ کا کریڈیٹ دیتے ہوئے اداکارہ کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

تازہ ترین