• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان کے ماں بننے سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں۔

گزشتہ دنوں ایمن خان اور منال خان کی جانب سے اپنی 22 ویں سالگرہ منائی گئی۔


ان جڑواں بہنوں کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور صارفین کی جانب سے پسند بھی کی گئیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر تا حال سالگرہ کے دوران بنوائی گئی ایمن خان اور منال خان کی تصویریں زیر گردش ہیں اور اِن بہنوں کے فالوورز، مداحوں اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایمن خان دوبارہ اور منال خان ماں بننے والی ہیں۔

ایمن خان اور منال خان کی وائرل تصویروں پر  لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں ایسے کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے شہبے کا اظہار کرتے ہوئے اِن بہنوں سے تصدیق کا کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایمن خان اداکار منیب بٹ کی اہلیہ ہیں اور اس فنکار جوڑی کی ایک بیٹی امل منیب بھی ہے جبکہ منال خان کی رواں سال ستمبر کے مہینے میں اپنے قریبی اور پرانے دوست احسن محسن اکرام کے شادی ہوئی تھی۔

تازہ ترین