• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوئیڈن میں پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کر لی گئیں۔ سوئیڈش پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ سوشل ڈیموکریٹس میگڈیلینا اینڈرسن کو وزیراعظم منتخب کرلیا۔

نو منتخب وزیراعظم میگڈیلینا کے حق میں 117 اور مخالفت میں 157 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ 57 نے ووٹ نہیں ڈالا۔

سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی اور طریقہ کاری یہ ہے کہ امیدوار کی مخالفت میں زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہئیں۔

میگڈیلینا اینڈرسن وزیراعظم اسٹیفن لوفوین کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی۔

تازہ ترین