• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے ملکر حکومت کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں، احسن اقبال


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں،رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف تاریخوں کا اعلان کرتی ہے ،ان سے کچھ نہیں ہوگا ،یہ صرف ڈیل کے چکر میں ہیں کہ کسی طرح مفاہمتی آرڈیننس آجائے،مہنگائی پوری دنیا میں ہے،وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نمائشی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی اور جو انتخابات ہونگے وہ نمائشی نہیں ہونگے،بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دیئے جائیں گے،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پہلے سے کام کررہی تھی،احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ہر 15روز یا مہینے بعد ہوتا ہے اس لئے ہر اجلاس میں بڑے فیصلہ کی توقع نہیں کی جاسکتی ،عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لے کر اجلاس میں اگلے 15دنوں کا پروگرام کی منظوری دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے جو ای وی ایم پر قانون سازی کی ہے اس کو عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا ۔

تازہ ترین