• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسروں کے تبادلے، پنجاب کا بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) سندھ حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے روٹیشن پالیسی کے گریڈ 20کے پولیس سروس اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے افسروں کو تبدیل کرنے کے احکامات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہےتاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے تبدیل کئے جانے وا لے افسروں کو ریلیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ میں تو پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے،وزیر اعلی سندھ نے بھی 11 افسروں کی خدمات واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خط میں کہا ہے کہ پالیسی بغیر مشاورت کے بنائی گئی ہے۔

تازہ ترین