• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا مریم نواز کا نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف سازش کے تحت اقتدار میں لائے گئے اور سازش کے تحت ہی نکالے گئے

حسن نثار نے کہا کہ مریم نواز کا نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں ہے، شریف خاندان کی تاریخ ہی جھوٹ کی تاریخ ہے، ان کا سچ بھی جھوٹ میں لپٹا ہوا ہے او ریہ ان کا تازہ ترین شاہکار ہے

ان کے کردار سے متعلق آئی جی عباس خان نے رپورٹ شائع کی تھی کہ انہوں نے پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کیے، ثاقب نثار کی آڈیوسے متعلق میری منطق بہت سادہ ہے کہ جسٹس قیوم والے کیس کے بعد کوئی پاگل ہی فون پر اس طرح کی گفتگو کرسکتا ہے

نواز شریف کی سیاست میں آمد ہی ایک بدترین سازش ہے۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر واقعہ کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ نواز شریف نے خود ہی اپنے خلاف عدالتوں کے فیصلے لیے، پس منظر میں کوئی نہ کوئی منصوبہ بندی ہورہی تھی اسی کو سازش کہتے ہیں۔

تازہ ترین