• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی قوم کو تباہ و برباد کرنا ہو تو اس سے امید چھین لی جائے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کسی قوم کو تباہ و برباد کرنا ہو تو اس سے امید چھین لی جائے۔ حکمرانوں نے قوم سے امید چھین لی ہے، قوم موجودہ حکمرانوں اور خصوصاً انصاف فراہمکرنے والے اداروں سے مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے جو ملک اور قوم کی بقاء کے لئے زہر قاتل ہے۔ تشویشناک صورت حال ملک میں شدید مایوسی کا سبب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں نوجوانوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین