• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کتابوں سے دوستی، مقدمات کا بغور مطالعہ کریں ، جسٹس سہیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سہیل ناصر نے کہا ہے کہ نوجوان وکلا کتابوں سے دوستی کر لیں اور عدالت پیش ہونے سے قبل مقدمات کا بغور مطالعہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار میں وکلا کو فوجداری قوانین کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنے میں آیا کہ سالہا سال مقدمات چلتے رہتے ہیں گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہو جاتے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں ہوتا ہے کہ یہ مقدمہ دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہونا ہے یا عام سیشن عدالت میں ہونی چاہیئے۔ اس طرح مقدمات چلنے سے عدالت کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور قومی سرمایہ بھی ضائع ہوتا ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ سال 2018 میں جو قانونی ترامیم اور اصلاحات ہوئی ہیں اس سے کئی راستے کھل گئے ہیں۔ اس موقع پر بار عہدیدار اور وکلا کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تازہ ترین