• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ میں ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام


سندھ کے شہر نواب شاہ میں ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی مبین کا کہنا ہے کہ نواب شاہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد سے 3 مارٹر گولے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق دہشت گرد پھاٹک کے قریب آنے والی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین