• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار کو مہلت ملک و قوم کیلئے مہلک ہوگی، الطاف شاہد

لندن(پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کیلئے مہلت ملک وقوم کیلئے مہلک ہو گی ۔بدانتظامی اورانتقامی سیاست سے نجات کیلئے ملک میں ووٹ سے آئینی تبدیلی ازبس ضروری ہے ۔ریاستی نظام بدلنا کپتان کی سیاسی ترجیحات کاحصہ نہیں ہے ۔مسلسل تنقید کے باوجود وفاق اورصوبوں میں انتظامی بہتری نہیں آئی ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران یاد رکھیں قرض کسی بھی آزاد ریاست کیلئے بوجھ ہے۔مقروض ملکوں کی خودمختاری اورخودداری سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار عالمی مالیاتی اداروں سے قرض مانگنا اوربیچارے عوام پرٹیکسز کامزید بوجھ ڈالنا مسائل کاحل نہیں۔افسوس مقروض ملک کے حکمرانوں کی عیش وعشرت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔وفاق سے صوبوں تک وفاقی وصوبائی وزراءکی ایک فوج پوری طرح موج میں ہے جبکہ عوام ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کارویہ اوران کامعاشی ایجنڈا موصوف کے بلندبانگ دعوؤں کے برعکس ہے ۔ عمران خان اپنے انتخابی وعدے یادکریں ،اگروہ قوم کوڈیلیورنہیں کرسکتے تومعیشت کومزید برباد کرنے کی بجائے فوری طورپرحکومت اورسیاست چھوڑدیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوران کے ٹیم ممبرزفوری طورپر خود کواحتساب کیلئے پیش کریں، عوامی عدالت کی طرف سے تبدیلی سرکارکیخلاف منظرعام پرآنیوالی چارج شیٹ سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔پی ایس پی کی تازہ دم قیادت ریاستی نظام اورعام آدمی کی حالت زارتبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین