• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا: متحد ہوکر عوام اور ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، کمیونٹی رہنما

بارسلونا(جواد چیمہ)کدھرویلفیئرایسوسی ایشن اٹلی کے ممبران عبدالستار،ساجد عمران،احسن محمود،نوید احمد، جمشید رسول گوندل کا بارسلونا میں اجلاس ہواجسےمحمد آصف ، محمد عمران،مجاہد کدھرنےآرگنائزکیا۔اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر عوام اور ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔اجلاس میں گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث لایاگیا ،فنڈ ریزنگ کی تجاویز پر غورکیا گیا ۔اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام اہل کدھر نے نیک کام میں ہاتھ بٹانے کا عزم کیا اور مالی تعاون کے لئے بھی بڑے دل کا مظاہرہ کرنے کا وعدہ کیا۔اٹلی سے آئے تنظیم کے ساتھیوں نے کہا کہ اسپین میں مقیم اہل کدھر کا نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دینے کا وعدہ ہمارے لئے ہمارے گاؤں کے لئے بہت ہی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہم سب اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے نیک مقصد اچھی سوچ انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ تمام مالی معاملات اور تجاویز کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں عمر حیات، شاہد اقبال، محمد افضل، عامر شہزاد، شمریز اقبال نمبردارشامل ہیں۔ اجلاس میں کدھر اتحاد کمیٹی کا بھی آغاز ہواجس کا مقصد اسپین میں موجود کدھر گاوں کے افراد کی وفات کی صورت میں میت کو پاکستان بھجوانا اور ان کے اہل خانہ کی مالی مدد شامل ہے جو کدھرویلفیئرایسوسی ایشن کو بھی اپنا تعاون پیش کریں گے۔ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ جب انسان کی نیت صاف ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کر دیتا ہے۔ کدھر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ٹیم اپنے کام چھوڑ کر ذاتی خرچے پہ نیک مقصد کے لیے بارسلونا اسپین آئی ہےکیونکہ ہمیں اپنی آخرت سے پیار ہے اور اپنی زندگی سے بھی پیار ہے اور اپنے وطن پاکستان سے بھی محبت ہے، ہم انشاءاللہ مل کر اپنے گاؤں میں بہت خوش حالی لائیں گے، آپ سبھی لوگ جانتے ہیں ہمارے گاؤں میں بہت صاحب حیثیت لوگ موجود ہیں اگر وہ چاہیں تو ہمارے سارے مسائل ان میں سے ایک بندہ بھی حل کر سکتا ہے لیکن ہم اکیلے اکیلے نہیں چلنا چاہتے ہم نے پہلے ہی بہت نقصان اٹھا لیا ہم مزید آپس میں بٹ کرنہیں رہنا چاہتے، ہم سب کو اتفاق رائے سے ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ہمارا مقصد صرف کام کرنا نہیں آپس میں اصلاح بھی کرنا ہے ہم انشاللہ پہلے کی طرح سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تاریخ گواہ ہے انشاءاللہ آپ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔
تازہ ترین