• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن بائی پاس، بس اور ٹرالر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 13زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناردرن بائی پاس پر زائرین کی بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بس ڈرائیور جاں بحق، جبکہ 6 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس چلغزئی کٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بس ٹرالر سے جا ٹکرائی ،حادثے کی اطلاع پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور وہاں سے دو لاشوں اور 13 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، عباسی شہید اسپتال میں ایکسرے مشین  ودیگر سہولیات میسر نہیں تھیں،جس پر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق بس میں تیس کے قریب افراد سوار تھے، بس میں سوار افراد کا تعلق کراچی انچولی اور ٹھٹھہ  سے ہے جو کہ براستہ کوئٹہ ایران زیارت پر جا رہے تھے، ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز  نے بتایا کہ رات کو شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا، پولیس کے مطابق دھند میں دو فٹ دور تک بھی نظر آنا بند ہوگیا تھا واقعہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور تاحال فرار ہے، جاں بحق افراد میں بس کا ڈرائیور 32 سالہ سہیل ولد عید محمد اور خاتون 32 سالہ اقرا شامل ہیں۔

تازہ ترین