• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قواعد پورے نہ کرنے پر 7 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی، ساجد جوکھیو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں قواعد پر پورا نہ اترنے والی 7ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، صوبے میں 12043 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں،یہ بات سندھ کے وزیر سماجی بہود ساجد جوکھیو نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں محکمہ سماجی بہبود سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے محکمہ کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ان این جی اوز کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا۔1961کے رول کے مطابق این جی اوز رجسٹرڈ ہوتی ہیں،اب طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین