• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، دیہی علاقوں کے کوڑے کے ڈسپوزل کیلئے ڈمپنگ سائٹ بنانے کی منظوری

اسلام آ باد (نیو ز رپورٹر) سی ڈی اےبورڈ نے اسلام آ باد کے دیہی علاقوں کے کوڑے کی ڈسپوزل کیلئے پہلی مرتبہ ڈمپنگ سائٹ بنانے کی منظوری دیدی،سائٹ تومیر کے قریب پانچ ایکڑ اراضی پر بنے گی۔یہ منظوری سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جو چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اسلام آ باد ایکسپریس وے پر نوتعمیر شدہ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کو ایٹمی سا ئنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی ۔آئی جے پرنسپل روڈ کے نان ایکوائرڈ رائٹ آف وے میں کمر شل بلڈنگز کی تعمیر کیلئے بلڈنگ ریگولیشن کا معاملہ ماسٹر پلان کمیشن کو ریفر کردیاگیا۔ پارک اینکلیو کے چوتھے فیز کی اصولی منظوری دی گئی جو70 ایکڑپر بنے گا۔کشمیر ہائی وے پر پٹرول پمپوں پر کنوینئنس سٹور کی اجازت سے متعلق سی ڈی اے کی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری پر غور کے بعدنج کاری کمیشن سے تفصیلات مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی جے پرنسپل روڈ سے سری نگر ہائی وے تک ٹینتھ ایونیوکی تعمیر کا کام پیپرا رولز2004کی سیکشن 42f کے تحت ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین