• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروس معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش پر کارروائی کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) سی ڈی اے کی انتظامیہ نے افسران و ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر اور دیگر سروس معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش پر افسران و ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت کوئی ملازم یا افسر سی ڈی اے بورڈ، چیئرمین، بورڈ ممبر یا کسی افسر پر اپنی پوسٹنگ، ٹرانسفر یا سروس سے متعلقہ کسی معاملے میں بیرونی اثرورسوخ بالواسطہ یا بلا واسطہ استعمال نہیں کرسکتا،خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ افسر یا اہلکار کے خلاف مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا ۔
تازہ ترین